• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) اور ضلع سٹی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چاکیواڑہ لیاری سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے سرغنہ امتیاز مغیری اور اس کے دو ساتھیوں محمد علی عرف محمد اور وسیم عرف ببلو کو ایک شہری سے ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل بھی بر آمد کرلی گئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں سے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے علاوہ موٹر سائیکلیں چھین کر واجد ابڑو اور ہوشیار ابڑو کو فروخت کرتے ہیں۔ملزم امتیاز مغیری کے منشیات فروش الطاف ابڑو عرف ثوبہ سے قریبی تعلقات ہیں جو کہ فقیرہ گو ٹھ میں منشیات اڈہ کا مالک ہے اور اندرون سندھ اور کراچی سے چوری شدہ زیورات اور دیگر اشیاء مارکیٹ میں فروخت کرواتا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو چھپنے کے لئے پناہ بھی دیتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید