• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہم جماعت جنرل گروپ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات سال 2024ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت کے مطابق قائم مقام ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ19ستمبر سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی پہلی منزل بلاک A کمرہ نمبر6 سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00بجے تک مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید