• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر، نوجوان کی مبینہ خودکشی، شاہ لطیف میں شہری گولی لگنے سے زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر میں نوجوان نے زہریلی چیز کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی، شاہ لطیف میں ایک شہری نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود گرم چشمہ اچانک ہوٹل کے قریب گھر میں زہر خوانی کے واقعہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ۔متوفی کی شناخت 24 سالہ بلال کے نام سے کی گئی۔شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود ولی محمد گوٹھ میںفائرنگ کے پراسرار واقعہ میں26 سالہ جمال ولد الہی بخش شدید زخمی ہوگیا، جسے جناحاسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید