• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کا فیصل آباد خدمت مرکز کا دورہ، تزئین و آرائش پر اظہار اطمینان

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز فیصل آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز کی تزئین و آرائش کے کاموں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،مزید برآں آئی جی نے پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کو طبی اخراجات کیلئے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردی ہے۔ انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ ملتان ریجن کے 54 اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی مل گئی ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ 18 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی، 18 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا۔