• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2گھروں اور2سٹوروں میں ڈاکے، چوری کی متعدد وارداتیں

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) مغل پورہ میں امان اللہ کے گھرسے 2 لاکھ 80 ہزار اور موبائل فون ،لٹن روڈ اسلامیہ پارک میں اقبال حیدر کی فیملی سے 2لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،کاہنہ میں حمزہ کے گھر سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں کرامت اللہ کی فیملی سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں اخلاق حسین کے سٹورسے ڈیرھ لاکھ روپے اور موبائل فون فیق آباد میں ارسلان حیدر کے سٹورسے 1لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،مانگا منڈی میں علی احمد سے 50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس سی اور گارڈن ٹاون سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد نواب ٹاون اور شمالی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔