• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دینی جماعتوں کوآئینی ترامیم کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،ملی مجلس شرعی

لاہور(خبرنگار) ملی مجلس شرعی کے صدر مولانا زاہد الراشدی کی طرف سے حکومتی دستوری ترامیم پر غور کرنے اور دستور میں اسلامی ترامیم تجویز کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کااجلاس ہوا،کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، حافظ ڈاکٹر حسن مدنی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا غضنفر عزیز اور حافظ محمد عمران طحاوی شامل تھے ، اجلاس میں یہ رائے دی گئی کہحکومتی ترامیم سے وفاق اور سیاسی وعدالتی نظام کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے لہٰذا دینی قوتوں کو ان ترامیم کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔تاہم دینی قوتوں کو اس موقع پر دستور کے اسلامی پہلو کو مؤثر بنانے کے لیے مزید ترامیم پیش کرنی چاہیے۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ اس کے ججوں کی تعداد بڑھائی جائے اور ان کے حقوق واختیارات وہی ہوں جو دوسرے ہائی کورٹ ججز کے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے طریق کار وضع کیا جائے۔