• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی کانسٹیبل کاقتل ، ساتھی اہلکار گرفتار،اعتراف جرم

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) لیڈی کانسٹیبل ثمن کو قتل کرنیوالے ملزم کانسٹیبل فاروق کو گھرسے گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ، ملزم نے بتایاکہ ثمن سے 3سال سے دوستی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم مقتولہ کے کسی اور کے ساتھ بھی مراسم تھے اور جب اسے شادی کا کہا تو کانسٹیبل ثمن نے انکار کر دیا۔ ۔ پولیس نے ثمن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا تھا جبکہ ورثا لاش آبائی علاقے شکر گڑھ لے گئے ۔ ملزم اور مقتولہ دونوں پولیس لائینز میں تعینات تھے، ملزم فاروق کے ساتھی طاہر اور حمزہ نامزد ہیں۔