• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشوت کیلئے چھاپہ ،آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے 4اہلکار معطل

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)مبینہ رشوت وصول کرنے کے لئے ڈیال گاؤں میں چھاپہ مارنے والے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے4 اہلکاروں کو معطل کرددیا گیا ،پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائنزکے اہلکار رشوت وصول کرنے چند روز قبل ڈیال گاؤں گئے۔جہاں پولیس اور اہل گاؤں کے درمیان شدید تصادم ہوا اور شہریوں نے پولیس کی درگت بنائی جس پر پنجاب رینجرز نے موقع پر پہنچ کر آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اہلکاروں کو ریسکیو کیاتھا۔