• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہردور کے حکمرانوں نے قومی دولت کوبرباد کیا،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مری میں طلبہ کنونشن اورمختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر دور کے حکمرانوں نے قومی دولت کو برباد کیا ، طلبہ و طالبات اور نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو دھاندلی زدہ بناکر سیاست، جمہوریت اور اسمبلیوں کو بےقار بنادیا گیا ہے ، اسلام آباد، کوئٹہ اور پنجاب کے عوام کو بلدیاتی انتخابات سے محروم رکھنا حکومت، انتظار میہ اور الیکشن کمیشن کا غیر آئینی، غیرجمہوری کام ہے ، لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا احتجاج پر حافظ نعیم الرحمن کا اعلان تھا کہ عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں، ہمارا پارٹی ایجنڈا یا ذاتی مفادات نہیں تھے، حکومت نے معاہدہ پر عملدرآمد کی بجائے بدعہدی کی ہے29 ستمبر کو ملک گیر احتجاج، شاہراہوں پر دھرنے عوام کو بجلی، پٹرول، گیس، ٹیکسوں میں ریلیف دلانے اور آئی پی پیز کے ظلم و عذاب سے نجات دلانے کے لیے ہوں گے۔