• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3گاڑیاں، 24 موٹرسائیکل چوری، 5 چھین لئے گئے، سٹریٹ کرائم میں بھی لوٹ مار

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،14افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔چار موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 21 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 12 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے، ایک موٹر سائیکل 7 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ 2گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ پروفیسر کالونی میں2موٹرسائیکل سوار حبیب اللہ آصف سے موبائل،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ویسٹریج ون میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر شیر محمد سے موبائل اور30ہزا رروپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار دلشاد خان اور اس کیبیو ی سے 40ہزار روپے ، راول ویو سٹریٹ میں ڈیلیوری پارسل دینے کے لئے جانے والے محمد احتشام سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سوارکمپنی کی رقم 63 ہزار 309روپے ، بھاٹہ چوک میں2موٹرسائیکل سوار بشارت حسین سے 50 ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر کلیم یوسف کی گاڑی روک کر 30 ہزار روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ مصریال روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار گاڑی میں بیٹھے فرخ شہزاد سے گن پوائنٹ پر6ہزار روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں 2نامعلوم ملزمان مصوراقبال کی ملک شاپ سے موبائل اور 65ہزار روپے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ٹیپو روڈ پر3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد ضیغم سے موبائل اور7ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں ۔محلہ کشمیریاں میں محسن ظہور کے گھر کاتالا توڑ کرموبائل اور سونا مالیتی 4لاکھ روپے،فیصل ہلز مارگلہ میں محمد اکرم کے فلیٹ سے سامان مالیتی 15لاکھ روپے ،خیابان جناح اڈیالہ روڈ پر سید مروت مہندی کے گھر سے طلائی زیورات اور12ہزار روپے چوری کر لئے گئے۔چوری کی دیگر وارداتوں میں بھی شہری لٹ گئے۔
اسلام آباد سے مزید