• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار ، 10مسروقہ گاڑیاں، 2رکشے برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ نیوٹاؤن پولیس نےانتہائی مطلوب 5 رکنی کار لفٹر گینگ کوگرفتار کرکے 10 مسروقہ گاڑیاں اور 2 رکشے برآمد کرلئے ۔گرفتار ملزمان میں جہانگیر، خورشید، کامران، افتخار اور خاندان خان شامل ہیں۔ ملزمان شاپنگ مالز اور پارکنگ سے ماسٹر کی اور دیگر طریقوں سے گاڑیاں چوری کرتے تھے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان گاڑیاں چوری کر کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔
اسلام آباد سے مزید