• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1518 تک جا پہنچی

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1518 تک جا پہنچی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید73کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعدراولپنڈی میں مریضوں کی تعداد 850ہوگئی ۔145مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ، چک جلال الدین، کلیال، ڈھوک منشی،رحمت آباد،مو ر گاہ،شکریال نارتھ اور ساوتھ ،گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن،گنگال، دھمیال ، لودھراں سے39 مریض آئے۔ دریں اثناءاسلام آباد میں بھی 64 نئے مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کے متاثرین کی تعداد 668 ہو گئی ۔ رورل ایریا میں 37 مریضوں کے اضافے سے تعداد 418 جبکہ اربن ایریا میں 27 کے اضافے سے تعداد 250 تک پہنچ گئی۔20مریضوں کا تعلق دوسرے اضلاع سے بتایا جاتا ہے۔متعدد مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید