• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی فیسوں کی وصولی کا معاملہ، طلبہ کمیٹیوں سے انصاف کے منتظر

اسلام آباد (عاطف شیرازی، نامہ نگار) پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے طلبا 8ماہ گزرنے کے باوجود پی ایم ڈی سی اور اس معاملے پر بنائی گئی کمیٹیوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کی طرف سے کی گئی ورکنگ کے مطابق آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کے سوا کسی بھی پرائیویٹ میڈیکل کالج کی زیادہ سے زیادہ فیس 16 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں بنتی جبکہ متعدد پرائیویٹ میڈیکل کالجز نے ایم بی بی ایس کے سال اول کے طلبا سے 28 لاکھ روپے سالانہ تک وصول کر رکھے ہیں اس معاملے پر پی ایم ڈی سی نے ابھی تک محض زبانی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
اسلام آباد سے مزید