• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

37سماج دشمن پکڑے گئے،بھاری مقدار میں شراب بھی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 9ملزموں کو گرفتار کرکے6 پستول اور 15 لٹر شراب برآمد کرلی ۔ 8ملزموں سے 7کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔واہ کینٹ پولیس نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ سے 4 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ گوجرخان پولیس نے 3 قمار بازوں کو دھر لیا ۔اسلام آباد پولیس نے بھی پانچ اشتہاری مجرموں سمیت 15 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے گر وہ کے دو ارکان کے قبضہ سے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ تھانہ آبپا رہ، سنگجانی، نو ن، کھنہ، کو رال، لو ہی بھیر اور تھا نہ نیلور پولیس ٹیموں نے 7ملزمان کو گرفتار کر کے 300لٹر شراب، 1020گر ام چرس، 620گر ام ہیر وئن،دو پستول، ایک خنجر اورآہنی مکا برآمد کر لیا۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم سےغیرملکی و دیسی شراب کی 830 سے زائد بوتلیں برآمد کر لیں ۔
اسلام آباد سے مزید