• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ کے طلباء کا دوبارہ امتحان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (خبر نگار) میڈیکل ایڈمشن کے لئے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دینے والے طلبا دوبارہ امتحان کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمار نعیم، شاہ زیب وزیر اور صبا ایمان سمیت چھ طلبا کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری وزارت صحت ، صدر پی ایم ڈی سی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چیئرمین نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل بورڈ کو فریقین بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں 22ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا میڈیکل ایڈمشن ٹیسٹ ہوا۔ ٹیسٹ میں 200 میں سے 26-27 ایم سی کیوز آؤٹ آف سلیبس تھے۔
اسلام آباد سے مزید