• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاءجعلی ڈگری کیس،مشترکہ لائحہ عمل کیلئے بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ہائی کورٹ بار نے وکلاء جعلی ڈگری کیس کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے راولپنڈی ڈویژن بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر بار سوہاوہ نے وفد کے ہمراہ صدر ہائی کورٹ بار ملک جواد خالد، جنرل سیکرٹری شبیر احمد مرزا ،ایگزیکٹو باڈی کے علاوہ صدر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی انتظار مہدی شاہ اور جنرل سیکرٹری راجہ شاہد ظفر سے ملاقات کرکے اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔اجلاس میں پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید