• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت طلبہ عربیہ کا اکتوبر ،نومبر میں اتحاد طلبہ مدارس مہم کا اعلان

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے اکتوبر ،نومبر میں ”اتحاد طلبہ مدارس “ مہم کا اعلان کر دیا۔ مہم کا مقصد طلبہ کو یکجا کر کے ان کے اجتماعی مطالبات کو تسلیم کروانا ہے جن میں اسلامی نظام تعلیم کا قیام، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ، ہر سطح کی اسناد کو قانونی حیثیت دلوانا اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع کی فراہمی شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار محمد افضل منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز الحق ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اسرار غزالی ، حافظ صفی اللہ ، شفقت منصوری اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کی تمام اسناد کو قانونی حیثیت حاصل نہ ہونے کے باعث مدارس کے طلبہ کا تعلیمی اور معاشی استحصال ہو رہا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید