• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کی شہریوں کو دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے قومی شناختی کارڈز، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کی دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں کروانے سے گریز کریں۔ نادرا دفتر آتے ہوئے کوئی فوٹو کاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں صرف اصل دستاویز یا اُن پر درج نادرا کا جاری کردہ نمبر ساتھ لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سکیورٹی خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید