• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں 20پیسے تک گھٹ گئی،یورو کی قیمتمیں1.88روپے تک کا اضافہ،پاونڈ کی قیمت بھی 1.03روپے تک بڑھ گئی، بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.70روپے سے بڑھ کر 277.75روپے اور قیمت فروخت277.85روپے سے بڑھ کر 277.90روپے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے279.06روپے سے کم ہو کر 278.86 روپے اور قیمت فروخت12پیسے کی کمی سے 280.45 روپے سے کم ہو کر 280.33روپے ہو گئی ،یورو کی قیمت خرید1.88روپے کے اضافے سے 307.54روپے سے بڑھ کر309.42روپے اور قیمت فروخت1.84 روپے کے اضافے سے 310.39روپے سے بڑھ کر 312.23روپے ہو گئی رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے369.12روپے سے بڑھ کر370.12روپے اور قیمت فروخت1.03روپے کے اضافے سے 372.42 روپے سے بڑھ کر 373.45روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید