• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA کی ویب سائٹ انڈین ہیکرز نے ہیک کرلی، چند گھنٹوں بعد بحال

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)انڈین ہیکرز نے وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) کی ویب سائٹ کچھ ہیک کرلی۔ ذ رائع کے مطا بق ویب سائٹ رات 2 بجے سے صبح 9بجے تک انڈین ہیکرز کے کنٹرول میں رہی۔ہیکرزنےسی ڈی اے کی ویب سائٹ پر ہندوؤں کا نعرہ بھی ڈسپلے کر دیا۔سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے فرنٹ پیج پر انڈین ہیکر نے پیغام بھی جاری کیا۔ ویب سائیٹ ہیکر نے اپنا نام ODIYAN911اور تعلق انڈیا سے بتایا ۔سی ڈی اے ویب سائٹ پر انڈین ہیکر نے مزید اہم سروز تک رسائی کا بھی دعویٰ کیا۔ ہیکرز نے بھی تحریر کیا کہ ہم گمنا م ہیں۔ بعد ازاں سی ڈی اے انتظامیہ نے ہیک کا علم ہونے پر صبح نو بجے ہیک کی گئی ویب سائٹ کو بحال کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید