• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخبارات سمیت ذرائع ابلاغ ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اسپیکر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اخبارات سمیت ذرائع ابلاغ معلومات کی فراہمی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔اخباری صنعت کی ترقی اور فروغ کے لیے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا کردار قابلِ ستائش ہے ، یہ وہ ذریعہ ہے جو شہریوں کو مستند اور قابل اعتماد معلومات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں قومی یوم ِاخبار بینی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے اس موقع پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور میڈیا پروفیشنلز کو مبارکباد دی اور کہا کہ درست اور حقائق پر مبنی خبریں معاشرے میں سچائی، امن، استحکام اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید