• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن حل نہیں، امن کیلئے افغانستان سے مذاکرات ہونے چاہئیں، حافظ نعیم

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آپریشن حل نہیں ، طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہئے،پشاور میں جرگے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امن کیلئے افغانستان سے مذاکرات ہونے چاہئیں، حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو ہم خیال لوگوں سے مدد لے، جماعت اسلامی امن کی خاطر اپنے آپ کو اس خدمت کیلئے پیش کرتی ہے، آپریشن مسائل کا حل نہیں، نئے آپریشن کا مطلب ہے کہ ماضی میں کیے گئے آپریشنز ناکام ہو گئے۔ طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، چند لوگوں کے غلط فیصلوں کے نتائج پوری پاکستانی قوم پر نہ تھوپے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید