• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی عدالت کے حق میں ہیں، کسی شخص کیلئے ترمیم منظور نہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد ( آن لائن ) جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے حق میں ہیں لیکن کسی شخص کیلئے ترمیم منظور نہیں ، خواہش ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو، ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہئے، آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں،شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کرو،کسی شخص کیلئے ترمیم کے حق میں نہیں۔ سینئر صحافیوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کیلئے سب نے جدوجہد کی لیکن اس نے سب کا جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔
اہم خبریں سے مزید