• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اداروں کو اپنے دائرے میں کام کرنا چاہئے‘ ایمل ولی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے‘بھارت اور چین میں مداخلت کی جس کی وجہ سے ہمیں ہی نقصان اٹھانا پڑا‘پاکستان میں بد قسمتی سے ججز بولتے ہیں انکے فیصلے نہیں بولتے‘ہماری پارٹی کو دفاعی اداروں نے دیوار سے لگایا ہوا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے گلے پڑیں گے پیروں میں نہیں پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لائرز فورم کی حلف برداری تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید