• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست سے متعلق مالیاتی امور میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے، پلڈاٹ

لاہور(جنرل رپورٹر،خبرنگار) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے کہا ہے کہ سیاست سے متعلق مالیاتی امور میں ریگولیٹری خلا کو دور کرنے اور مزید اصلاحات کی ضرورت ہےسیاسی جماعتوں کے انتخابی اخراجات کے انکشاف کے حوالے سے قانون بھی مبہم ہے، پلڈاٹ کے زیر اہتمام بدھ کے روز میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک بریفنگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں سیاسی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات کی تجویز دی گئی۔ "ملک میں مالیاتی ریگولیٹری فریم ورک" سے متعلق سیشن کا آغاز احمد بلال محبوب کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، انہوں نے کسی بھی جمہوری ملک کے سیاست سے متعلق مالیاتی امور سیاسی میں احتساب اور شفافیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ علینہ صادق نے تفصیلی پریزنٹیشن دی، جہاں انہوں نے سیاست سے متعلق مالیاتی امور کو کنٹرول کرنے والے موجودہ قواعد و ضوابط کی وضاحت کی جیسا کہ الیکشنز ایکٹ، 2017 میں بیان کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید