• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں‘ دیر نہیں ہونی چاہئے‘ ترجمان PTI

اسلام آباد (جنگ نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔ایک انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے‘اس میں دیر نہیں ہونی چاہیےان کا کہنا تھاکہ بات چیت کیلئے ہم پہلے بھی تیار تھے آج بھی ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید