• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المیہ ہے عدلیہ کے فیصلے کے باوجود ہم انگریزی کو اردو سے بدل نہیں سکے، نسرین جلیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی سینئر رہنما نسرین جلیل نے کہا ہےکہ اردو زبان سرکاری اور قومی زبان ہے، المیہ ہے کہ عدلیہ کے فیصلے کے باوجود ہم انگریزی کو اردو سے بدل نہیں سکے۔ اردو زبان جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ بولنے والی زبان ہے جو اب پاکستان اور ہندوستان کی سرحدوں کو عبور کر کے یورپی ممالک تک پہنچ گئی ہے۔ اردو کی وجہ سے مختلف زبانیں بولنے والے ایک موتیوں کے ہار میں پروئے ہوئے ہیں۔ اردو کی اپنی ایک اہمیت ہے ہمیں اس کے لہجے اصول و قواعد کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں ہفتہ طلبہ کے دوران منعقدہ جشن اردو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنا سکتے تھے لیکن ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔ بلدیاتی اداروں میں اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے آئین کے آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ آج جو سندھ یا دیگر صوبوں کے حالات ہیں۔ اس کی وجہ مفلوج مقامی حکومتوں کا نظام ہے۔ آج بھی ہم سندھ حکومت کا حصہ نہیں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید