• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا ایکٹ میں ترامیم اور 6 نئی کینال منصوبہ سندھ دشمنی ہے، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں شامل اور اتحادی جماعتوں نے ارسا ایکٹ میں ترامیم اور 6 نئی کینال کے منصوبوں کو سندھ دشمن قرار دیتے ہوئے اسے پیپلزپارٹی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سندھ دشمن گھناؤنی سازش بنانے پر صدر آصف علی زرداری فوری مستعفی ہو،ان منصوبوں کے خلاف 18اور 19اکتوبر کو سندھ میں بیداری مہم چلانے اور اسلام آباد میں سیمینار منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سید زین شاہ و دیگر نے جامشورو میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 11جماعتی اتحاد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ پیپلزپارٹی کی سندھ کو بنجر کرنے کی سازش ہے۔

ملک بھر سے سے مزید