• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد بازیابی کیس، DIG انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر سیکرٹری دفاع سے ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت عالیہ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 4ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ لاپتہ شہری اسماعیل، ادریس اور دیگر کی جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید