• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد سرکاری اسکولوں میں اسکاؤٹ یونٹس قائم کیے جائیں گے، مرزا ارشد بیگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ووڈ بیج ٹریننگ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیکنڈری و ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کراچی مرزا ارشد بیگ نے کہا ہے کہ جلدکراچی کے ہر ضلع کےبیشتر سرکاری اسکولوں میں اسکاؤٹ یونٹس قائم کردیئے جائیں گے اور ہر اسکول کو ہفتہ میں ایک دن ایک پریڈ اسکاؤٹنگ کیلئے مختص کرنے کی ہدایات جاری کردی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹ تحریک کے ذریعہ ہم بچوں کو مفید اور باکردار شہری بننے میں مدد کرسکتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (STEDA) کےایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نائب صوبائی کمشنر سید رسول بخش شاہ نے کہا کہ (STEDA)کے تربیتی پروگرام میں نئے آنے والے اساتذہ کو اسکاؤٹنگ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ تربیت حاصل کرکے اسکولوں میں تعینات ہونے والے نئے اساتذہ بہتر انداز سے بچوں کی تربیت کرسکیں ۔

ملک بھر سے سے مزید