• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں نیا مرکزقائم کیا جائے، پروفیسر امجد سراج میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نےکم وسائل والے علاقوں میں بانجھ پن کے علاج کی رسائی میں بہتری کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا، جو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے سندھ تولیدی و جینیاتی صحت مرکز کے اشتراک سے ہوا۔ جس کا مقصد کم اور درمیانی آمدنی والے طبقے کو قابلِ رسائی اور سستے علاج فراہم کرنا ہے۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر امجد سراج میمن نے بتایا کہ جب انہوں نے ذمہ داری سنبھالی تو سندھ تولیدی و جینیاتی صحت مرکز صرف دو کمروں تک محدود تھا۔ انہوں نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں نئے مرکز کے قیام پر کام کیا تاکہ پسماندہ آبادی کو معیاری اور سستے علاج کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے تولیدی غدود کے امراض کی ایک مخصوص یونٹ کے قیام کی تجویز بھی دی اور بانجھ پن کے مسئلے کے حل کے لیے جنسی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔
ملک بھر سے سے مزید