• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے پہلے 220 میگاواٹ ہائبرڈ ونڈ/سولر منصوبے کے لیے 7بولیاں موصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے۔ الیکٹرک کو دھابیجی سندھ میں پاکستان کے پہلے 220 میگاواٹ ہائبرڈ ونڈ/سولر منصوبے کے لیے 7بولیاں موصول ہوئی ہیں کمپنی نے مالیاتی بڈنگ کے لیےکراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کمپنی JCM پاورنے 8.91 روپے فی یونٹ کی سب سے کم ٹیرف بولی لگائی، جو ملک میں قابل تجدید توانائی (رینوایبل انرجی) کے شعبے میں ایک نئی مثال ہے کے الیکٹرک اعلامیے کے مطابق کے۔۔ الیکٹرک قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مسابقتی بولی کے عمل میں پیش پیش ہے، جس کی منظوری نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) نے 2024ء کی پہلی ششماہی میں دی تھی ان منصوبوں کے اجراء کے ساتھ کے۔ الیکٹرک پائیدار اور روشن مستقبل کی جانب تیزی سے گامزن ہےکمپنی کا مقصد 2030ء تک اپنے جنریشن مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید