• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں تیز بارش، 4 افراد ہلاک، آج اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر ممبئی میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی 275 ملی میٹر بارش کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔ کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ ٹرین سروس متاثر اور کچھ پروازوں کا رُخ بھی موڑنا پڑا۔

آج بھی ممبئی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ حکام نے ریڈ الرٹ جاری کردیا جس کی وجہ سے آج اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو بھی سمندر میں نہ جانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے امکان کی وجہ سے آج بھی کچھ فلائٹس کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھیری کے علاقے میں ایک خاتون کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہو گئی جس کی لاش نکال لی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید