• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ نے کی ہدایت

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر چین، امریکا، برطانیہ کے بعد اب آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑ نے کی ہدایت کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے آسٹریلوی شہری  فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں تقریباً 15ہزار آسٹریلوی شہری رہتے ہیں، کشیدہ حالات کے سبب بیروت ایئر پورٹ بند ہونے کا خدشہ ہے۔


آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیروت ایئر پورٹ بند ہوا تو کشیدہ علاقے سے نکلنا دشوار ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللّٰہ کے اراکین پر ہونے والے پیجر حملوں کے باعث لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید