• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے کے انٹرویو کے دوران کاکروچ آ گیا


بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے ماضی کے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو ماضی کے انٹرویو کی ہے جب اداکارہ سے سوال کیا گیا اور جیسے ہی وہ جواب دینے لگیں تو وہاں کاکروچ آ گیا۔

اس موقع پر ایشوریا رائے تھوڑی سے مشکل میں نظر آئیں لیکن وہ مسکراتی رہیں جس کے بعد میزبان نے وہاں موجود عملے کو کاکروچ کو ہٹانے کو کہا۔

بعد ازاں ایشوریا رائے نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ یہ منصوبہ کس نے بنایا تھا؟ جس پر میزبان سمی گریوال نے جواب دیا کہ میں نے یہاں پہلے کبھی کاکروچ نہیں دیکھا۔

سوشل میڈیا پر ماضی کی اس ویڈیو کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید