• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی: فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی ہونے کا مقدمہ درج

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

کورنگی کراسنگ پرفائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹے کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمٰن نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مدعی نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا اور دیگر 2 فرار ہو گئے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمٰن نے بتایا کہ زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے، فرار ہونے والے دیگر 2 ڈاکوؤں کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید