• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ملک بھر میں سمتبر کے وسط سے ڈینگی وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اکتوبر تک ڈینگی بخار ملک کے بڑے شہروں میں پھیل سکتا ہے، ڈینگی کا پھیلاؤ 10بڑے شہروں میں ہونے کا امکان ہے جن میں لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان شامل ہے۔

ڈینگی بخار مون سون کے بعد بارش سے متاثرہ علاقوں میں بھی ہو سکتا ہے، ملک میں ڈینگی بخار نے لوگوں کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے، گزشتہ10سال میں مون سون کے بعد 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک ڈینگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈینگی بخار میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے، 10 سال سے ڈینگی نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے، مون سون کے بعد ڈینگی وبا میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔

طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹےقبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، درجۂ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور نیشنل ہیلتھ ایجنسی اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 126 کیسز

صوبۂ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 126 مریض سامنے آ گئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 1371 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین کیسز میں راولپنڈی سے 107، لاہور سے 6، گوجرانوالا سے ڈینگی کے 3 کیسز جبکہ فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے ڈینگی وائرس کے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبۂ پنجاب میں ڈینگی کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید