• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان ممبئی ایئرپورٹ پر گرتے گرتے بچ گئے، ویڈیو وائرل

فوٹو اسکرین شاٹ
فوٹو اسکرین شاٹ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ابوظبی جانے کے لیے ممبئی ایئر پورٹ پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان جیسے ہی ممبئی ایئر پورٹ پہنچے تو مداحوں نے ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔


مداحوں کے ہجوم سے بچانے کے لیے شاہ رخ خان کے سیکیورٹی گارڈز نے ان کے گرد گھیرا بنا لیا، اس موقع پر مداحوں کی دھکم پیل کی وجہ سے شاہ رخ خان توازن بگڑنے کی وجہ سے گرنے لگے تھے لیکن فوراً ہی اُنہوں نے خود کو سنبھال لیا۔

شاہ رخ خان کی ممبئی ایئر پورٹ کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مداحوں کے رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہا ہے کہ مداحوں کو پسندیدہ اداکاروں کی سلامتی اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ابوظبی آئیفا ایوارڈز 2024ء میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں جہاں وہ ایک بار پھر بطور میزبان اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید