• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی نے کنگنا رناوت کا بیان بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دیدیا

اداکارہ کنگنا رناوت ــــ فائل فوٹو
اداکارہ کنگنا رناوت ــــ فائل فوٹو

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی رکنِ پارلیمنٹ و اداکارہ کنگنا رناوت کے کسان قوانین پر دیے گئے بیان کو بے بنیاد اور غیر منطقی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے ترجمان جے ویر شیرگل کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بیانات پنجاب وزیرِاعظم نریندر مودی اور پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے کسانوں اور سکھ برادری کے خلاف کنگنا رناوت کے بے جا اور بے بنیاد بیانات، وزیراعظم مودی کے پنجاب، پنجابی اور پنجابیت کے لیے کیے گئے اچھے کاموں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں ایک متنازع بیان دیا تھا جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ 3 منسوخ شدہ زرعی قوانین کو دوبارہ لاگو کیا جانا چاہیے اور کسانوں کو خود ان قوانین کی بحالی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ 

بعد ازاں جب  بی جے پی کی جانب سے ان کے بیان کو ذاتی قرار دیتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تو اداکارہ نے اپنے بیان پر باقاعدہ معافی بھی مانگی اور کہا کہ آئندہ میں اپنی رائے کا اظہار پارٹی کی پالیسی کے مطابق ہی کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید