• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی—فائل فوٹو
 پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی—فائل فوٹو

سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا بل مؤخر کر دیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ میرا بل ابھی ملتوی کر دیں، ابھی حکومت جو بھی ترامیم کر رہی ہے کر لے، جنوبی پنجاب کو صوبہ بعد میں بنا لیں گے۔

سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ آپ اپنے بل کو واپس لے لیں، کیوں ملک کے مزید ٹکڑے کرنے کی بات کرتے ہیں؟

جس پر سینیٹر عون عباس نے کہا کہ کیسے پنجاب سے دوسرا صوبہ بننے کی بات پر تکلیف ہوتی ہے۔ 

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ملک ٹکڑے ہونے کی بات ہے تو پھر ون یونٹ بنا لیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت سرکاری سطح پر نئے صوبوں کے قیام کی مخالف نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید