• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے ریلوے اسٹیشنوں کے سسٹم پر سائبر حملہ، وائی فائی ہیک، یورپ پر دہشتگرد حملے کا پیغام نشر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے مختلف ریل اسٹیشنوں کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مختلف ریل اسٹیشنوں کے وائی فائی ہیک کرکے یورپ پر دہشتگرد حملے کا پیغام چلا دیا گیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق  برطانیہ کے نیٹ ورک ریل کی وائی فائی سسٹم متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

متاثرہ اسٹیشنوں مین لندن یوسٹن، مانچسٹر پکاڈلی، برمنگھم نیو اسٹریٹ اور گلاسگو سینٹرل شامل ہیں۔ 

جب مسافر ریل اسٹیشنوں پر وائی فائی سے لاگ ان ہوئے تو اسکرین پر یورپ میں دہشتگرد حملے کی اطلاع ملی۔ 

ترجمان نیٹ ورک ریل نے کہا کہ متاثرہ اسٹیشنوں پر وائی فائی بند اور سائبر سیکیورٹی واقعے سےنمٹ رہے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید