• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ: سخاروف پرائز 2024 کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

گرافیکل امیج - سوشل میڈیا
گرافیکل امیج - سوشل میڈیا

یورپین پارلیمنٹ میں موجود تمام گروپوں نے سوچ کی آزادی کیلئے پارلیمنٹ کے سب سے بڑے انعام سخاروف پرائز 2024 کےلیے اپنی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے آج برسلز پارلیمنٹ میں فارن افئیرز کمیٹی، سب کمیٹی آن ہیومن رائٹس اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران سیاسی گروپوں نے سخاروف انعام 2024 کے لیے اپنے امیدوار پیش کیے۔

انعام کےلیے جن افراد یا گروپوں کے نام پیش کیے گئے ان میں سے ECR اور EPP گروپوں کی جانب سے وینزویلا کے منتخب صدر ایڈمنڈو گونزالیز اور وینزویلا کی ہی سیاسی رہنما ماریا کورینا، S&D اور Renew Europe گروپوں کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین میں کام کرنے والے خواتین کے گروپ وومن ویج پیس اور وومن آف دا سن شامل ہیں۔

اسی طرح پیٹریاٹ فار یورپ گروپ اور سویرین نیشنز گروپ نے امریکی ٹیک کمیٹی کے مالک ایلون مسک کا نام پیش کیا ہے جبکہ یورپین پارلیمنٹ میں موجود لیفٹ گروپ نے اپنی جانب سے فلسطین میں موجود صحافیوں حمزہ اور ویل الداہدوہ، پلیسٹیا الاقاد، شیریں ابو عاقلہ، عین میڈیا کے یاسر مرتجا، رشدی سراج کا نام دیا ہے۔ اسی طرح گرینز/ای ایف اے گروپ نے آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گوباد عباد اوغلو کو نامزد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کی جانب سے فائنلسٹ کا انتخاب اکتوبر میں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید