• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی عمر کوٹ آصف رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عمر کوٹ آصف رضا کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آصف رضا کو سی سی پی او کراچی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کراچی عزیر احمد کی عمر کوٹ میں تعیناتی کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر شبیر سیٹھار کو میرپورخاص میں تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے پاس تھرپارکر کا اضافی چارج ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید