• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے خاتون جج کو دھمکانے کا کیس بھی اڈیالہ جیل میں سننے کی استدعا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریکی انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے کا کیس بھی اڈیالہ جیل میں سننے کی استدعا کردی گئی۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خاور نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کی۔

سماعت میں ایس ایس پی آپریشنز کی طرف سے انسپکٹر نور جمال عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کروایا۔ 

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سنجیدہ جانی خطرات ہیں، سکیورٹی خدشات ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل ٹرائل کی استدعا کردی جبکہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کی استدعا پر رجسٹرار ہائیکورٹ کو جیل ٹرائل کی اجازت کےلیے خط لکھ دیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر کا حکم جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید