• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کے کمرے کو چاکلیٹس اور کیک سے سجا دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آئیفا ایوارڈ تقریب میں شرکت کےلیے  جمعرات کی صبح ممبئی سے ابوظبی پہنچے۔ 

اس موقع پر ممبئی ایئرپورٹ پر لوگوں کا ایک ہجوم اُمڈ آیا اور وہ بمشکل گرنے سے بچتے ہوئے روانہ ہوئے، ابوظبی پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب وہ ہوٹل میں اپنے کمرے میں پہنچے تو وہاں پر کسٹمائز ٹریٹس انکی منتظر تھیں جن میں چاکلیٹس، کیک، چپس اور مزیدار اشیا موجود تھیں۔


جبکہ انھیں خوش آمدید کہتے نوٹس کے ساتھ چاکلیٹ کے پلیٹر اور ایک کیک کی تھی جس پر انکی چند حالیہ فلموں کے پوسٹرز لگے ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر انکی ان تصاویر کو دیکھ کر پرستاروں نے مختلف کمنٹس بھی کیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید