• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرمین کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے، طاہر اشرفی


چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرمین کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے۔

 اپنے بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام کسی کو بھی انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا کی اجازت نہیں دیتا۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی مکمل تحقیقات لازم ہیں، توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرمین کو سزا دینا عدالت اور ریاست کا کام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ عمر کوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو افسران اس میں ملوث ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں، صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ اس واقعے میں سیاسی افراد بھی شامل تھے، اُن کیخلاف کیا کارروائی کی جا رہی ہے؟

جس پر ضیاء لنجار نے جواب دیا کہ جو جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث ہیں اُن سب کےخلاف کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید