• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیا لنجار اور سردار شاہ آگ بجھائیں، بھڑکائیں نہیں، ابوالخیر زبیر


جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کے سربراہ صاحب زادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار اور سردار شاہ آگ بجھائیں، نہ کہ بھڑکائیں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ لوگوں نے قانون ہاتھ میں نہیں لیا، بلکہ پولیس کے حوالے کیا، نامعلوم کہہ کر سب کو پکڑنا شروع کردیا گیا ہے، گرفتاریاں بند کریں۔

اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ توہینِ مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔

ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ جو افسران اس میں ملوث ہیں ، ان کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں، ان سے سوال کیا گیا کہ اس واقعے میں سیاسی افراد بھی شامل تھے ، اُن کے خلاف کیا کارروائی کی جا رہی ہے؟ جس کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو لوگ بھی اس واقعے میں ملوث ہیں اُن سب کےخلاف کارروائی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید