• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلیئرز کو سمجھنا شروع کردیا، نیا خون لانا ضروری، جیسن گلیپسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا اور ان کو اعتماد دینا بہت اہم ہے، مورال بلند رکھنے کیلئے ان کو یہ باور کروانا ضروری ہے کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے، یہ سب اچھے کھلاڑی ہیں، کوئی راتوں رات اپنی صلاحیت نہیں کھو دیتا، ایک یا دو خراب سیریز ان کو برا پلیئر نہیں کرسکتی، ہمیں کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا، اسپن کے شعبے میں بھی کچھ نوجوان پلیئرز سامنے آئے ہیں، نوجوان پرفارمرز کو شاہین کے ساتھ غیر ملکی ٹورز کا تجربہ دیں گے، پلیئرز کو سمجھنا شروع کرچکا ہوں، ایک بری سیریز کے بعد جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ ان ایریاز کو پہچانا ہے جہاں بہتری کی ضرورت ہے، فٹنس کا معاملہ کنٹرول ہوسکتا ہے۔ چیمپئنزکپ میں کمنٹری کے دوران بات چیت میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کو بنگلادیش سیریز سے زیادہ مختلف نہیں رکھا، بنگلادیش کیخلاف سیریز میں نتائج ہمارے حق میں نہ تھے، ہم نے بنگلادیش کیخلاف کچھ حصوں میں اچھا کھیلا، تسلسل ضروری ہے، ورک لوڈ مینجمنٹ پر گیری کرسٹن سے بھی بات ہوئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید