• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی اکرمﷺ سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، صاحبزادہ علی الاشرفی الجیلانی، پیر جعفر سواتی، مفتی ممتاز حسین

نورن برگ (پ ر) جرمنی کے شہر نورن برگ میں مرکزی جلسہ میلادالنبی ؐ جامع مسجد المدینہ دارالسلام میں منعقد ہوا جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی ، پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی ممتاز حسین پیرزادہ تھے ۔نقابت عزیزخان نے کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد بلال نقشبندی نے کیا۔ عبدالعزیز خان، امجد گوہر، محمد اقبال خان نے بحضور خاتم النبیینﷺ نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےصاحبزادہ سید علی جیلانی نے کہا کہ ایمان کا تعلق نبی اکرمﷺ سے ہے، ایمان جب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم سب سے زیادہ نبی اکرمﷺ سے محبت نہ کریں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، میں اور میرے فرشتے آقاﷺ پر درود و سلام پیش کرتے ہیں، اے ایمان والوں تم بھی میرے محبوب ﷺ پر درود و سلام بھیجو ۔ حشر کے دن آقاﷺ ہی شفاعت کریں گے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر کسی کے دل میں عشق نبویﷺ اجاگر کریں۔ حافظ صدیق نے شان رسولﷺ اور آمد رسول ﷺ پر اشعار پیش کئے ۔صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے کہا کہ آج کے دور میں نئی نسل کو عشق رسول،محبت رسالت مآبﷺ کا جذبہ ایمانی پیدا کر کے مادی فتنہ سے بچایا جا سکتا ہے، آمد مصطفیٰﷺ سے دشمنیاں ختم ہوئیں، سب بھائی بن گئے،آج بھی اس امر کی ضرورت ہے کہ مسلم امہ اپنی کھوئی ہوئی اقدار کی بحالی کیلئے آقا دو جہاں ﷺ سے اپنا تعلق زندہ کرلے تو کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ جرمن زبان میں سہیر علی خان، زین مسعود، محمد بسام، دینس نے علمی و فکری گفتگو کی۔ پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے نعتوں کے گلدستے پیش کئے۔ نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ درود و سلام پیش کرنے بعد مفتی ممتاز حسین پیرزادہ نے دعا کی ۔ مسجد کے صدر حاجی محمد نذیر ،نائب صدر شہباز احمد، عامر خان، عبدالعزیز خان اور حاجی عبدالوحید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یورپ سے سے مزید