• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگیا

ڈربی/ناٹنگھم(امجد بیگ)سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ اس کے منفی پہلو بھی نمایاں ہیں،فیک اکائونٹس، جھوٹی خبروں کی تشہیر اور بے حیائی کے فروغ نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر دیا ہے،نوجوان نسل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی مواد اور غلط معلومات کا شکار ہو رہی ہے جس سے معاشرتی اور اخلاقی اقدار متاثر ہو رہی ہیں،سوشل میڈیا پر نامعلوم اور فیک اکاونٹس کے ذریعے لوگوں کی عزتیں اچھالنا اور کردار کشی ایک عام رجحان بن چکا ہے۔ جھوٹی خبروں کی ترویج سے معاشرتی انتشار اور نفرت انگیزی میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کسی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ اور غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ افراد کیلئے سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں شعور بیدار کرنے اور اخلاقی اصولوں کی پاسداری کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
یورپ سے سے مزید